ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : جنگل سے لکڑیاں چرانے والوں کے ساتھ افسران کا گٹھ جوڑ - محکمہ جنگلات کے 5 افسران معطل

کاروار : جنگل سے لکڑیاں چرانے والوں کے ساتھ افسران کا گٹھ جوڑ - محکمہ جنگلات کے 5 افسران معطل

Wed, 14 Jun 2023 12:04:18    S.O. News Service

کاروار ، 14 / جون (ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر بڑی مقدار میں جنگل سے درختوں کے تنے چرانے والوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کے الزام میں محکمہ جنگلات سرسی ژون کے 5 ڈپٹی رینج فاریسٹ آفیسرس (ڈی ایف آر او) کو معطل کیا گیا ہے ۔ 
    
چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ وسنت ریڈی نے جن افسران کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں ان کی شناخت سریش وڈر، ماروتی سورگاوی، مہیش بورکر، ہنومنتا بنڈی وڈر اور گروچندرا کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ رینج فاریسٹ آفیسر جی ٹی ریوکر کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے لئے محکمہ جنگلات کے ریاستی افسران سے سفارش کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے منڈگوڈ ڈپو میں موجود  ساگوان، متّی، دامن جیسے قیمتی لکڑی کے کٹے ہوئے درختوں کے  52 تنے دو ٹرکوں میں بھر کر ڈپو سے باہر نکالتے سرسی میں موجود ایک لکڑی کاٹنے کے مِل تک پہنچائے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ چرائی گئی لکڑیوں کی مالیت کا اندازہ تقریباً 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ 
    
اس معاملے کی اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات سرسی ژون کے افسران نے چھاپہ مارا اور مسروقہ مال سمیت منڈگوڈ کے چار ملزمین کو گرفتار کیا تھا ۔ جن کے نام کلپّا باسپّا ، حیدر علی محمد حنیف،  غلام حسین غازیپور اور محمد سہیل شیخ بتائے جاتے ہیں ۔ محکمہ جنگلات کے ڈپو سے لکڑیاں چرانے کے لئے استعمال کیے گئے دونوں ٹرک بھی ضبط کر لیے گئے ۔
    
ان ملزمین سے پوچھ تاچھ کے دوران اس معاملے میں یلاپور ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) کا ہاتھ ہونے کی بات سامنے آئی ۔ جس کے بات محکمہ جنگلات کے سرسی ژون میں کیس درج کیا گیا ۔  ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے ڈپو سے قیمتی لکڑی چوری کرکے فرنیچر اور مکانات کی تعمیر کے لئے غیر قانونی طور مال فراہم کرنے کے معاملے میں خود محکمہ جنگلات کے افسران ہی شامل ہیں ۔
 


Share: